بھلوال ،انڈے فروخت کر کے تعلیم حاصل کرنے والے کمسن عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی

منگل 23 جنوری 2018 11:49

بھلوال ،انڈے فروخت کر کے تعلیم حاصل کرنے والے کمسن عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء):بھلوال میں انڈے فروخت کر کے تعلیم حاصل کرنے والے کمسن عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا قبال کالونی کا رہائشی محمد نزید کا بیٹا جو تیسری جماعت کا طالب علم تھا انڈے فروخت کر کے تعلیم حاصل کرتا تھا ،دو ملزمان کی جانب سے انہیں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے ،تاہم والد کی تھانہ بھلوال کے علاقے میں رپورٹ پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

دونوں ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیا گیا کہ انہوں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی ۔تاہم ملزمان کا ڈی این ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے یہی ملزمان ہیں ۔ 

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں