نظریات، اصولوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

سازش ، گالم گلوچ کی سیاست پر نہیں ۔ سازش کے تحت پنجاب کو پیپلز پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش گئی۔ آج پنجاب کو پیپلز پارٹی اور بھٹو کی ضرورت ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی گالی دینا مجھے بھی آتا ہے مگر میں گالی نہیں دوں گا میں تمیز کی سیاست سکھانے آیا ہوں، پیپلز پارٹی کا منشور، عوام، کسان اور مزدور دوست ہے، بھلوال میں جلسہ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظریات، اصولوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ سازش ، گالم گلوچ کی سیاست پر نہیں ۔ سازش کے تحت پنجاب کو پیپلز پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش گئی۔ آج پنجاب کو پیپلز پارٹی اور بھٹو کی ضرورت ہے۔ بھلوال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہم نظریات اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ گالی دینا مجھے بھی آتا ہے مگر میں گالی نہیں دوں گا میں تمیز کی سیاست سکھانے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا منشور لے کر پہلی بار نکلا ہوں ۔ خیبر سے لیکر کراچی تک عوام نے بھرپور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا منشور، عوام، کسان اور مزدور دوست ہے انہوں نے کہا کہ ہم غربت مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں ہمارا مقابلہ غربت ، افلاس، بھوک ، معاشی بدحالی اور بے روزگاری سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر کا منشور بھی عوامی تھا۔ بھٹو نے جاگیر داروں سے زمینیں لے کر کسانوں کو دیں ۔ بے نظیر نے لوگوں کو روز گار دیا وہ عدالت کے باہر کھڑے ہو کر کہتی ہیں کہ اگر روزگار دینا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گی۔

ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔ پیپلز پارٹی ملک کی ہر یونین کونسل میں فوڈ سٹور کھولے گی۔ جہاں پر غریبوں کو اشیاء سستے داموں ملیں گی۔ یہ سٹور خواتین چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔ ہم کسان کارڈ جاری کریں گے۔

جس کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پیلی بار میدان میں اترا ہوں ۔ بھٹو اور بے نظیر کو سازش کے تحت شہید کیا گیا۔ پنجاب کے عوام کو پیپل زپارٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ آج پنجاب کو پیپلز پارٹی اور بھٹو کی ضرورت ہے ۔ عوام میرا ساتھ دیں اور میری طاقت بن جائیں25جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو کامیاب کریں۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں