بھلوال ، پولیس نے فرنیچر دکان مالک کو کمسن ملازم کو دھوپ میں سٹول پر کان پکڑوا نے پر گرفتار کرلیا

جمعہ 31 مئی 2024 21:05

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2024ء) بھلوال پولیس نے فرنیچر دکان مالک کو کمسن ملازم کو دھوپ میں سٹول پر کان پکڑوا نے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاقے چک نمبر 18شمالی میں فرنیچر دکان پر ملازمت کرنیوالے کمسن محمد عرفان شمشاد کو کام میں غلطی ہونے پر مالک نے سرعام سڑک پر پڑے سٹول پر کڑی دھوپ میں کان پکڑوا کر ویڈیو وائرل کردی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکان مالک بابر رشید کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں