سرگودھا،رکشہ میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے سکول سے ملحقہ مکان تباہ ،ملبہ تلے دب کر دو بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:25

گودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) بھلوال میں رکشہ میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے سکول سے ملحقہ مکان تباہ ہونے سے ملبہ تلے دب کر دو بچوں اور خاتون اور رکشہ ڈرائیورسمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصبہ بھلوال کی لالہ زار کالونی مدینہ ٹاون میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور نے معمول کے مطابق رکشہ سٹارٹ کیا تونصب سلنڈر سامنے والے محمد سعید کے مکان کی بیرونی دیوار سے جا کر ٹکرانے سیزور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث دیوار گرنے سے دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی اور عمارت کا ملبہ دور تک سامنے اور ساتھ والی عمارت پر جا گرا اس سانحہ میں تین مکان اور چار دکانوں کو نقصان پہنچا اور رکشہ ڈرائیور ساجد بھی گیس سلنڈر پھٹنے سے بری طرح جھلس جبکہ دکاندار غلام اکبراور دو بچوں کے علاوہ محمد سعید اور اس کی بھاوج عمارت کے ملبہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے ادا رے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کر تے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں