سرگودھا‘تین بچوں کے والدین کا قتل‘ میاں بیوی کی لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں

بدھ 29 جولائی 2020 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) سرگودھابھلوال روڈ پر کار سوار سلطان پور نون کے تین بچوں کے والدین میاں بیوی کی فائرنگ سے موت کو پولیس نے پہلے بیوی کا قتل اور پھرخود کشی قرار دے کر نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں۔ڈی پی او نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ سلطان پور نون کا نوجوان محمد اشرف ایک عرصہ سے دوبئی میں کام کر رہا تھا جو ایک ہفتہ قبل عید منانے کے لئے پاکستان آیا اور وقوعہ کے وقت اپنی بیوی بشری بی بی کو لیکر کار پر تفریحی کے لئے سرگودھا آرہا تھا کہ چک 21شمالی کے قریب ویرانے میں کھڑی کار میں میاں بیوی کی فائرنگ سے موت ہوئی۔

جن کو دیکھ کر قریب کھیتوں میں بکریاں چرانے والے چرواہے نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جب کار کا دروازہ کھولا تو محمد اشرف کے ہاتھ میں پستول اور دونوں میاں بیوی فائرنگ سے مردہ پائے گے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعہ کو محمد اشرف نے پہلے اپنی بیوی بشری بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی فائر مار کر خود کشی قرار دے دیا۔

متقولین دو بیٹوں اور ایک بیٹی والدین ہیں۔ جن کا ایک ساتھ قتل یا بیوی کو مار کر خودکشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس نے مقتول میاں بیوی محمد اشرف اور بشری بی بی کی نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیں جہنیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ دونوں میاں بیوی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔تاہم ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او بھلوال خاتون اے ایس پی ماہم خان سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں