بھلوال ،ونگیاں ڈسپوزل میں عوام کو صبح اور شام کی سیر کی صحت مند سہولیات فراہم کرنے کے لئے چار میٹر جاگنگ ٹریک مکمل کر لیا گیا

بدھ 9 دسمبر 2020 15:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء)بھلوال کے نواحی علاقہ ونگیاں ڈسپوزل میں عوام کو صبح اور شام کی سیر کی صحت مند سہولیات فراہم کرنے کے لئے چار میٹر جاگنگ ٹریک مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجرا نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کی استدعا پر ونگیاں ڈسپوزل میں چار میٹر جاگنگ ٹریک مکمل کیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ٹریک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو صبح اور شام کو سیر کے مواقع میسر ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بھلوال میں عوامی بھلائی کے مختلف محکموں کے درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد اہلیان بھلوال کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں