بھلوال،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاںبحق، 1 شخص زخمی

جمعرات 2 اگست 2018 22:07

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) بھلوال میں مسافربس اورہنڈائی ڈالہ میں تصادم 2افرادجا ںبحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنڈائی ڈالہ نمبری LZR1888ملتان سے آم لیکر منڈی بھلوال آرہے تھے گجرات روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن کے قریب الشہبازکمپنی کی بس نمبری Sgs665نے ٹکر ماردی اوربس قریبی سی این جی کے یونٹ سے جاٹکرائی ٹکرائو کے اس نتیجہ میں ہنڈائی پر سوارمحمد علی ولد حاکم ساکن 169این بی دھریمہ ،حسنین والد الطاف ساکن کوٹ کبیر والا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد اسماعیل ولد شیرقوم اعوان لڈے والا شدید زخمی ہوگیا بس ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا تھانہ بھلوال نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں