بھلوال، مسلم لیگ(ن) سے انتقامی کاروائی عوام میں نفرت میں اضافہ کا سبب بنے گی، رانا شاکر علی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:20

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سے انتقامی کاروائی عوام میں نفرت میں اضافہ کا سبب بنے گی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنا کرداراداکرے نہ کہ سیاسی انتقام کیلئے منصوبہ سازی پر وقت ضائع کرے یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسٹی کونسلر رانا شاکر علی اورذوالفقارعلی باجوہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کی بجائے غریب مکاومہم پر گامزن ہے ہزاروں افرادکو روزانہ بے روزگاری کیاجارہا ہے اورعوام موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سٹرکوں پر نکل آئی ہے یوٹیلٹیزپر کام کرنے ہزاروں محنت کش افراد کے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا کیاجارہا ہے حکومت نے نوکریاں کیا دینی ہیں وہ بے روزگاری میں مزید اضافہ کرنے کے درپہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یہی ناقص پالیسیاں انکی بیڈگورنس بن کر انکے 90دن کی معیادمیں سرفہرست ہونگی حکومت کی جانب سے اب تک عوام کو کوئی خاطرخواہ ریلیف حاصل نہ ہوا ہے ابھی تک حکومت اوراسکے وزراء نے مسلم لیگ(ن) سے انتقامی سیاست پر وقت ضائع کرنا شروع کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں