پنجاب کالج بھلوال کی جانب سے نئے سال کے طالبات کے اعزازمیں ویلکم پارٹی کا اہتمام، جماعت اسلامی کے فرید پراچہ مہمان خصوصی تھے

جمعرات 15 نومبر 2018 16:10

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب کالج بھلوال کی جانب سے نئے سال کے طالبات کے اعزازمیں ویلکم پارٹی کا اہتمام جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج بھلوال کی جانب سے رواں سال نئے آنیوالی طالبات کے اعزازمیں ویلکم پارٹی کاانعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ تھے اس موقع پرپرنسپل پروفیسررضوان اسلم ،وائس پرنسپل پروفیسر اے ڈی شہزاد،پروفیسردلاور ،پروفیسرضیاء ،پروفیسرقاری سلیم ودیگران شریک تھے اس موقع پر پرنسپل پروفیسررضوان اسلم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کامیابی کا زینہ ہے طالبات محنت سے کسی بھی منزل کو پاسکتے ہیں اس موقع پر فرید پراچہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مقدس ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہے اس ماہ میں آنحضورﷺ کی پیدائش ہوئی اورجہالت کا خاتمہ ہوا نبی کریم ﷺ پر بھی جو وحی نازل ہوئی تھی اس میں پڑھنے کا حکم دیا گیا علم حاصل کرنا ہر مردوخواتین پر فرض ہے علم کے حصول کیلئے طلباء وطالبات شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات سے کالج ہذا میں آتے ہیں اور علم کی روشنی سے منور ہوتے ہیں گزشتہ دنوں کالج کی طالبات کی ایک ٹریفک حادثہ میں شہادت دکھ کی بات ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس طالبہ کے درجات بلند فرمائے اورجو طالبہ سانحہ سالم حادثہ میں شدید زخمی ہیں اس کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ اعلی اورمعیاری تعلیم مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری کو پرائیویٹ کالجز بطریق احسن انجام دے رہے ہیں اور والدین کے خواب کو پوراکررہے ہیں اس موقع پر طلباء وطالبات نے لوک ورثہ ،پنجابی کلچرکو اجاگر کرتے ہوئے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کرکے سامعین کے دل جیت لئے تقریب کے آخر میں طالبعلم حافظ منظر ضیاء کو آئی کام میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر موٹر سائیکل بطورانعام دیا گیا اسی طرح دیگر کارکردگی کے حامل طالبات میں شیلڈز اورانعامات تقسیم کئے بہترین پنجابی ٹیبلو پیش کرنے پر پرنسپل پروفیسررضوان اسلم نے نقد انعام سے نوازا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں