بھلوال:چار روز قبل تلخ کلامی پرفائر لگنے سے زخمی ہونیوالانوجوان جاں بحق

نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بھلوال پہنچا دی گئی

منگل 30 اپریل 2019 22:16

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) چار روز قبل تلخ کلامی پرفائر لگنے سے زخمی ہونیوالانوجوان جانبحق نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بھلوال پہنچا دی گئی تفصیلات کے مطابق چارروزقبل مختارکالونی بھلوال کے رہائشی نوجوان عرفان سرورولد محمد سرورکی رضوان ولد امانت ،عمران ولد امانت اوردوکس نامعلوم افرادکے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس پر رضوان ،عمران وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ عرفان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سرگودہا ریفر کردیا گیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بھلوال پہنچادی گئی جہاں پر ابتدائی معائنہ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں