اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی نااہلی

پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول مہنگا ہونے کی خبر سنتے ہی پٹرول کی سپلائی بند کردی عوام ذلیل وخوارہوگئے

منگل 30 اپریل 2019 22:16

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی نااہلی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول مہنگا ہونے کی خبر سنتے ہی پٹرول کی سپلائی بند کردی عوام ذلیل وخوارہوگئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ناقص کارکردگی کی بدولت پٹرول پمپ مالکان کے حوصلے بڑھ چکے ہیں گزشتہ روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی خبر سنتے ہی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کو مہنگے داموں فروخت کرنے کیلئے عوام کو پٹرول فراہم کرنا بندکردیا جس کے باعث موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگرگاڑیوں کے مالکان پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اپنے دفترکے ٹھنڈے کمرے تک محدودہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی ناقص کارکردگی پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں