اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے سالم میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے چھ سو بوری پکڑلی

جمعرات 13 فروری 2020 20:26

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے سالم میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے چھ سو بوری پکڑلی۔تحصیل انتظامیہ نے سٹاک قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے سالم میں یار محمد نامی دکاندار کے گودام پر چھاپہ مار ا، گودام میں چھ سو پچاس بوری برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ یار محمد نامی دکاندار نے سینکڑوں بوری چینی ذخیرہ کر رکھی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نے دیگر انتظامیہ کے ہمراہ سالم میں چھاپہ مار کر چھ سو پچاس بور ی چینی قبضہ میں لے لی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ چینی اسی علاقہ میں سرکاری ریٹ پر فروخت ہوگی تاکہ علاقہ کے عوام کو ارزاں نرخوں پر چینی مہیا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں