بھلوال میں احساس کفالت پروگرام کی رقم 12ہزارروپے کی خاطر بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی مقتولہ کو اس کے آبائی گائوں میں سپردخاک کر دیا گیا

پیر 20 جولائی 2020 10:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) بھلوال میں احساس کفالت پروگرام کی رقم 12ہزارروپے کی خاطر بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی مقتولہ کو اس کے آبائی گائوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر کے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے داماد کی مدعیت میں قاتل بیٹے کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا جس کی نشاندہی پر نہر سے آلہ قتل برآمد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے چک 6 شمالی کی خاتون حمیداں بی بی احساس پرگرام مرکز سے 12 ہزار روپے امدادی رقم لیکر موٹرسائیکل پر بیٹے عبدالرحمن کے ساتھ واپس گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں بیٹے نے ماں سے رقم مانگی اور انکار پر چھری سے حملہ کر کے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واردات ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا لیکن پولیس تھانہ صدر نے ایس ڈی پی او اے ایس آئی ماہم خان کی سربراہی میں ابتدائی تفتیش میں ہی شک گزرنے پر واردات میں مکمل طور پر محفوظ بیٹے عبدالرحمن کو حراست لیا تو قتل کا پول کھل گیا جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی واردات نہ ہوئی میں نے جرم چھپانے کے لئیجھوٹی کال کی اور محض رقم کی خاطر ماں کو قتل کر کے چھری قریبی نہر میں پھینک دی جبکہ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر تے ہوئے تھانہ صدر بھلوال پولیس نے مقتولہ کے داماد چک 8 ایم ایل کے جاوید اقبال کی مدعیت میں بیٹے عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ قتل زیر دفعہ 302 ت پ درج کر لیا اور آلہ قتل برآمد کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی اور مقتولہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ قتل میں ملزم پراحساس کفالت پروگرام کے 12ہزارروپے کی خاطر ماں کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کی نشاندہی پر جائے وقوعہ کے قریب نہر سے آلہ قتل برآمد کر کے پولیس مصروف کاروائی ہے جس کی نگرانی ایس ڈی پی او سرکل بھلوال خاتون اے ایس پی ماہم خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال انسپکٹر قیصرالہی کر رہے ہیں۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں