بھلوال کے قریب جپسم پہاڑی تودا گرنے سے نیچے دب کر نوجوان مشین اپریٹر جاں بحق

پیر 12 جولائی 2021 14:30

رگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) بھلوال کے قریب جپسم پہاڑی تودا گرنے سے نیچے دب کر نوجوان مشین اپریٹر جاں بحق اورمزدور شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھیلوال کے قریب جپسم کی پہاڑی سے تودا گرنے سے فرحان عباس مشین آپریٹرکام کرتے ہوئے نیچے دب کر جانبحق ہو گیا جو حسب معمول کام میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک بھاری تودا مشین پر آ گرا اور فرحان نیچے دب گیا اور چار گھنٹے کی مسلسل جہدوجد کے بعد فرحان کی ڈیڈ باڈی نکال لی۔ گئی گی جبکہ کام کرتا مزدور زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث بتلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں