بھلوال :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شاہد ہرل زخمی

منگل 28 مئی 2024 14:15

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2024ء) بھلوال کے نواحی علاقہ چاووال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شاہد ہرل زخمی ہوگیا ؂ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کیمطابق پولیس لائن میں تعینات شاہد ہرل اپنے گھر چاووال رات کو جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے پولیس حکام نے بتایاکہ انسپکٹر شاہد ہرل شہید کانسٹیبل محسن کیس کے انکوائری افسر ہیں،پولیس نے علاقہ کی ناقہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں