سرگودھا ،گھریلو تنازعے پر فائرنگ ،تین خالہ زاد نوجوان بھائی جاں بحق

بدھ 29 مئی 2024 19:15

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2024ء) بھلوال میں تھانہ کوٹمومن کینواحی گاں میں گھریلوتنازعے پرفائرنگ سے تین خالہ زاد نوجوان بھائی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹمومن کیعلاقے بھاگٹا والا روڈ پرچک چھیاسی جنوبی میں گھریلو تنازع پرخالہ زاد بھائی آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے 25 سالہ مراتب علی،22 سالہ علی شہبازاور17 سالہ بلال منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس افسر سرگودھا شارک کمال صدیقی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چک نمبر گیارہ کے رہائشی علی شہباز اور اسلام آباد کالونی کوٹمومن کے رہائشی بلال منیر کی چند قبل چک نمبر سرسٹھ جنوبی کے مراتب علی سے لڑائی ہوئی تھی، جس کا بدلہ لینے کیلئے علی اوربلال نے مراتب علی پر فائرنگ کر دی جس سے مراتب علی جاں بحق ہو گیا جوابی فائرنگ سے علی اور بلال بھی جاں بحق ہو گئے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں