بھلوال میں تین سنٹری ورکرز کی ہلاکت کا معاملہ معمولی نہیں ،رمیش سنگھ اووڑا

جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکرز عرفان مسیح رتن گل،اور بابر مسیح کے لواحقین کو تیس تیس لاکھ روپے کے چیک دے دئے ہیں ،اہل خانہ کو ریٹائر منٹ کی مدت پوری ھونے تک تنخواہ اور ریٹائر منٹ پر تاحیات پنشن دی جائے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 12 جون 2024 21:30

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2024ء) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور اقلیتی وزیر رمیش سنگھ اووڑا نے کہا ہے کہ بھلوال میں تین سنٹری ورکرز کی ہلاکت کا معاملہ معمولی نہیں بلکہ افسوسناک اور پریشان کن ہے اسی لئے وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر فوری طور پر بھلوال پہنچے ہیں۔وہ بلدیہ بھلوال میں مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاں بحق ہونے والے سینٹری ورکرز عرفان مسیح رتن گل،اور بابر مسیح کے لواحقین کو تیس تیس لاکھ روپے کے چیک دے دئے ہیں انکے اہل خانہ کو ریٹائر منٹ کی مدت پوری ھونے تک تنخواہ اور ریٹائر منٹ پر تاحیات پنشن دی جائے گی۔

جبکہ انکے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو نوکری بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اووڑا نے کہا کہ ہم اقلیتی ایم پی اے صاحبان کے ساتھ اسی لئے فوری طور پر بھلوال آئیں ہیں تاکہ سینٹری ورکرز خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔کیونکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ہے کہ اقلیتوں کو دیگر پاکستانیوں کے برابر حقوق دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے معاملہ کا فوری نوٹس لے کر اقدامات کئے ہیں۔ھماری خواھش ھے کہ پے در پے ہونے والے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جلد ازجلد لائحہ عمل تیار کیا جائے ہم اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اس کی مکمل نگرانی کریں گے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں