بھلوال، نامعلوم افراد نے فائرنگ سے سالم کے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کو قتل کر دیا ، تین ساتھی زخمی

بدھ 26 جون 2024 18:10

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ سے سالم کے سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین سالم سرفراز دتوانہ تین ساتھیوں سمیت سالم صلح کیلئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کا نتیجے میں چودھری سرفراز دتو انہ اور ان کے تین ساتھی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا جہاں پر سرفراز دتو آنہ اور علی شاکر گجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاؒبحق ہو گئے ،فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ اوور فرار ہوگئے ۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں