کوٹ مومن پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا تین بچوں کا باپ دم توڑ گیا

بدھ 26 جون 2024 20:59

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2024ء) بھلوال کے نواحی تھانہ کوٹ مومن پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی تین بچوں کا باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ایمن بھیرہ کا رہائشی محنت کش محمد عنائت اللہ موٹر سائیکل پر کوٹ مومن گیا تو کوٹ مومن پولیس نے اسے حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

محمد عنایت کی حالت جب زیادہ خراب ہوئی تو پولیس نے چھ جون کو حراست میں لئے گئے عنائت کو تیرہ جون کو اسکے ورثا کے حوالے کردیا،جو اسے علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا سمیت دیگر ہسپتالوں میں لئے پھرتے رہے مگر وہ تشدد کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا محمد عنایت کے بھائی محمد نصر اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ عنائت اللہ کے پولیس تشدد سے ہلاکت کا نوٹس لیں اور جن پولیس ملازمین نے عنایت جو تشدد بنایا جو عدد عنایت کی موت کا سبب بنا انکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں