حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے عوام کا خون چوس ،بوٹیاں نوچ رہے ہیں،ڈاکٹر مبشر امحمد

ایسا لگتا ہے اقتدار کے لئے حکمران عوام کو زندہ رہنے کا حق دینے پر بھی تیار نہیں،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 11 جولائی 2024 23:18

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2024ء) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کہا ہے کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے عوام کا خون چوس اور بوٹیاں نوچ رہے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ اقتدار کے لئے حکمران عوام کو زندہ رہنے کا حق دینے پر بھی تیار نہیں،ایسے وقت میں جماعت اسلامی عوام کے لئے میدان میں نکل پڑی ہے۔

بارہ جولائی جو اسلام آباد کا دھرنا حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ھوگا۔وہ منشی چوک مین بازار میں احتجاجی و اگاہی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ھم سے وہ آزادی چھینی جا چکی جو ہم نے 1947ء میں حاصل کی تھی۔حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط کی سولی پر چڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

عام آدمی کے لئے بجلی کا بل ڈرونا خواب بنا دیا گیاہے۔

بل بجلی مین وہ ٹیکس بھی عائد ہیں جن کا دنیا میں کہیں وجود نہیں۔انیوں نے کیا کہ عوام کو اپنے حق کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔تاکہ حکمرانوں کو من مانیوں سے روک کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کا سلسلہ روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔عوام کو اپنے حق کے لئے خود کھڑا ہوناہوگا۔پھر ھی بچوں کا مستقبل محفوظ رہ سکتا ہے۔ورنہ سوائے شرمندگی وندامت کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں