مسقط ،مسجد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں بھلوال کے نواحی علاقے پھلروان کا رہائشی بھی شامل ، سپرد خاک

جمعہ 19 جولائی 2024 15:49

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2024ء) مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں بھلوال کے نواحی علاقے پھلروان کا رہائشی بھی شامل تھا جس کا جسد خاکی آبائی شہر پہنچا دیا گیا جسے نمازہ جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مسقط میں حجام کا کام کرنے والا شہباز علی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہو گیاتھا اس کا جسد خاکی اس کے آبائی شہر پھلروان لایا گیا جہاں امام بار گاہ شاہ مرداں میں سید علی رضا شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔

مرحوم کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہباز علی کے لواحقین نے کہا کہ غلام عباس نے سید الشہداحضرت امام حسین ؓ کی یاد میں منعقدہ مجلس میں ہونے والی مجلس میں جان دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں