بھلوال ،پل نہر پر دن دہاڑے رکشے میں سوار ماں بیٹی موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

جمعہ 2 اگست 2024 17:49

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) پل نہر پر دن دہاڑے رکشے میں سوار ماں بیٹی موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماں بیٹی سالم کی رہائشی ہیں اور بھلوال خریداری کرنے کیلئے آئی تھی، فائر لگنے سے بیٹی نورین شدید زخمی ہو گئیں جس کو ریسکیو1122والوں نے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال پہنچایا ، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد بے خوف و خطر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس واقعہ کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ملزموں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ائندہ سے ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں