سینئروزیرچوہدری طارق فارو ق نے محکمہ لائیو سٹاک و امور حیوانات کے زیر اہتمام بھمبر کی پہلی ضلعی تشخیصی لیبارٹری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 16:20

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) آزادکشمیر کے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ، ہائوسنگ، زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فارو ق نے محکمہ لائیو سٹاک و امور حیوانات کے زیر اہتمام ضلع بھمبر کی پہلی ضلعی تشخیصی لیبارٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس موقع پرڈی جی لائیو سٹاک راجہ مطلوب حسین ،راجہ تصور حسین ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ ،ڈاکٹر غلام رسول معاون ناظم بھمبر ،ڈاکٹر محمد ایوب ڈی ایل پی ڈی او بھمبر،ڈاکٹر شوکت علی اے ڈی آئی اوبھمبر،ڈاکٹر محمد زبیر جرال معاون ناظم میرپور ،ڈاکٹر سلیمان احمد خلجی ،ڈاکٹر نصر اقبال،ڈاکٹر فرید ،ڈاکٹر خالد قیوم بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی لائیو سٹاک راجہ مطلوب حسین نے بتایا کہ یہ لیبارٹری پہلے آزادکشمیر کے پانچ اضلاع میں موجود تھی اور یہ چھٹی لیبارٹری بھمبر میں قائم کی جارہی ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں