سرکاری اداروں کی غلط پالیسی اور محکموں کے آپس میں رابطے نہ ہونے کی وجہ سے نئی بننے والی سڑکوں کو اکھیڑنا سراسر زیادتی ہے‘چوہدری ظفراقبال

بدھ 3 اکتوبر 2018 14:00

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ نون کے رہنما و ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی غلط پالیسی اور محکموں کے آپس میں رابطے نہ ہونے کی وجہ سے نئی بننے والی سڑکوں کو اکھیڑنا سراسر زیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہئے تاکہ سرکاری فنڈز کا ضیاع روکا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں خدا خدا کر کے مین سڑکوں کو کھلا اور پختہ کرنے کا منصوبہ جاری ہے جس پر شہریوں نے حکومت کو شکریہ ادا کیا تھا کہ طویل عرصہ بعد شہر کی سنی گئی اور بھمبر گجرات اور بھمبر میرپور روڈ جو کہ تقریبا ختم ہو چکی تھیں ان کا کھلا اور پختہ کرنے کا کام شروع ہوا جو ابھی جاری ہے ہم نے اس بات کا اظہار پہلے بھی کیا تھا کہ چونکہ بھمبر گجرات پر کام شرو ع ہونے والا ہے تو تمام محکموں جن میں واٹر سپلائی ، برقیات ، سیوریج لائنیں بچھانے کے لئے اگر کسی کے پاس کوئی منصوبہ ہے تو ایک ساتھ اندر لائینیں ڈالی جائیں تاکہ سڑکیں ایک بار جب پختہ ہو جائیں تو دوبارہ ان کو نہ ااکھیڑا اور بلخصوص محکمہ واٹر سلائی کی صدیوں پرانی لائین کو اکھیڑ کر ایک ہی بار نئی لائن بھی ڈال دی جائے لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور وہی ہوا جس کا ہم نے شور ڈالا تھا اور نئی ڈالی جانے والی سڑک پانی کی لائن لیک ہونے کی وجہ سے دوبارہ اکھیڑ ڈالی گئی یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے حکومت کو ایسے اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں