کوئی بھی سیاسی ورکر ان بڑی شخصیات کے کردار کو بھلا نہیں سکتا جن کی بدولت ریاست کی شناخت بنی ‘چوہدری ظفر اقبال برسالوی

مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی سواد اعظم جماعت تھی ،جس کی شناخت سردار ابراہیم ، سردار سکندر حیات اور سردار قیوم تھے لیکن بدقسمتی سے صدر جماعت سردار عتیق احمد کی غلط پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جما عت کو نقصان پہنچا

اتوار 10 فروری 2019 13:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) مسلم لیگ(ن) ضلع بھمبر کے رہنما حاجی چوہدری ظفر اقبال برسالوی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی سواد اعظم جماعت تھی ،جس کی شناخت سردار ابراہیم ، سردار سکندر حیات اور سردار قیوم تھے لیکن بدقسمتی سے صدر جماعت سردار عتیق احمد کی غلط پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جما عت کو نقصان پہنچا جس بنا پر آزاد کشمیر میں غیر ریاستی جماعت قائم ہوئی اس میں کوئی شق نہیں کہ کوئی بھی سیاسی ورکر ان بڑی شخصیات کے کردار کو بھلا نہیں سکتا جن کی بدولت ریاست کی شناخت بنی ، آج بھی اگر سردار عتیق احمد اپنی پرانی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے جماعت کو اکھٹا کرنے کے لئے کمر کس لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ریاست بھر سے سیاسی ورکر دوبارہ مسلم کانفرنس کو سب سے بڑی جماعت نہ بنا سکیں ، پوری ریاست کا یہ المیہ رہا ہے کہ حکمرانوں کی ٹیسی کرنے والے نہ صرف ہمیشہ پہلی صفوں میں رہتے ہیں بلکہ بھرپور نوازے جاتے ہیں جبکہ مخلص کارکن ذلیل و رسوا ہوتے ہیں مظفر آباد ہو یا بھمبر ہر جگہ اور ہر مقام پر چاپلوسوں کا دور ہے یہی وجہ ہے کہ آج جماعت سمیت حکومتی سطح پر مختلف شور سننے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا چوہدری ظفر اقبال برسالوی نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہے ہم مخلص سیاسی ورکر ہیں جنہوں نے اپنا تن دھن اور من جماعت سمیت لیڈر کے لئے بے لوث وقف کیا لیکن بدقسمتی سے لیڈروں کو چاپلوس لوگ ہی دکھائی دیے یہ المیہ بھمبر سے لے کر مظفر آباد تک ہے پوری ریاست میں مخلص ورکر آج بھی دکھے کھا رہا ہے اور اس کی قدر نہیں جتنی چاپلوس کی ہے ہمارا تعلق بے لوث ہوتا ہے کسی سیاستدان سے آج تک ایک پائی بھی نہیں لی اور نہ ہی اللہ اس کی کبھی توفیق دے اس بات سے دل دکھتا ہے جب مخلص ورکر کی قدر نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت تھی جس میں رہتے ہوئے بڑے ناموں جن میں سردار ابراہیم ، سردار سکندر حیات اور سردار عبدلقیوم نے بھرپور خدمات دیں اور ریاست کو شناخت دی لیکن بدقسمتی سے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے جماعت کو نقصان پہنچایا جس میں ان کی ہٹ دھرمی اور غلط پالیسیاں شامل تھیں اس میں کوئی شق نہیں کہ بظاہر یہ جماعت بہت پیچھے رہ گئی ہے لیکن اس بات کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ اگر سردار عتیق احمد ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے نئے سرے سے جماعت کو متحد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ جماعت کارکنوں کے دلوں میں بستی ہے جس کی بنا پر ایک بار پھر پوری ریاست کی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ بحال ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں