بھمبر میں چند روز قبل ہونے والے ایکسیڈنٹ کے موقع پر کسی بھی فلاحی تنظیم کی ایمبولینس نظر نہ آئی

ڈی ایچ کیو اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ، شہریوں نے بڑے بڑے دعوے کرنے والی فلاحی تنظیموں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

اتوار 28 اپریل 2019 13:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) بھمبر میں چند روز قبل ہونے والے ایکسیڈنٹ کے موقع پر کسی بھی فلاحی تنظیم کی ایمبولینس نظر نہ آئی ، ڈی ایچ کیو اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ، شہریوں نے بڑے بڑے دعوے کرنے والی فلاحی تنظیموں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر میں شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے بڑی بڑی فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہے ج ن کا دعوہ ہے کہ وہ لوگوں کو فری میں ایمبولینس کی سروس فراہم کرتے ہیں جس کے لئے لوگوں سے لاکھو ں روپے ماہانہ چندے لئے جاتے ہیں جبکہ مخیر حضرات ایک بڑی رقم ایسی تنظیموں کا باقاعدگی سے دیتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس وقت اس سے بلکل برعکس نکلے جب دو دن قبل بھمبر میں ایک ہائی ایس اس وقت حادثہ کا شکار ہو گئی جب وہ سماہنی سے راولپنڈی جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 17افراد زخمہ ہو گئے تھے جنکو ڈی ایچ کیو اور ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا تھا جبکہ ان کسی بھی تنظیم کی کوئی ایمبولینس کہیں دکھائی نہ دی جن کی کارکردگی پر شہریوں نے سوال اٹھا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں