بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

بنڈالہ پیانہ میں محمد مقصود نامی شخص بھارتی فائرنگ سے زخمی ، فوری طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو بھمبر ریفر کر دیا گیا

پیر 26 اگست 2019 12:49

بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری
سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، بنڈالہ پیانہ میں محمد مقصود نامی شخص بھارتی فائرنگ سے زخمی ، فوری طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو بھمبر ریفر کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سما ہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی طرف سے سول آبادی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے پیانہ بنڈالہ کے رہائشی محمد مقصود ولد محمد افضل عمر 54سال کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا زخمی کو فوری طور پر ریسکیو کر کے سما ہنی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کر دیا گیا بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ آئے روز جاری رہتا ہے اور رات کو چھوٹا فائر معمول بن گیا جس سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سرحدی علاقوں کے رہائشی اپنے گھروں میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں