بلدیہ بھمبر شہر بھر کی صفائی میں مکمل ناکام ، ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر صرف زبانی اور کھوکلھے دعوئوں تک محدود ہو کر رہ گئے

اتوار 15 ستمبر 2019 14:45

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) بلدیہ بھمبر شہر بھر کی صفائی میں مکمل ناکام ، ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر صرف زبانی اور کھوکلھے دعووں تک محدود ہو کر رہ گئے ، سیاسی گیمز نے بلدیہ بھمبر کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ، شہریوں کا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں صحت و صفائی کے کام کو لے کر بلدیہ بھمبر مکمل ناکام ہو چکی ہے یوں تو شہر میں اتوار کے دن کو چھوڑ کے روزانہ کی بنیاد پر خاکروب صفائی کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک بات جو عرصہ دراز سے سب کو بتائی جا رہی ہے کہ بلدیہ میں پالیسی نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے نہ تو اس حوالے سے کبھی کوئی شہریوں سے میٹنگ کی گئی ہے اور نہ ہی از خود بلدیہ آفیسران ہوں یا پھر حکومتی نمائندے ہوں انہوں نے اپنے طور پر کوئی جامع منصوبہ بندی کے حوالے سے مکمل فیل ہو چکے ہیں شہر میں کئے جانے والے ایک سروے کے دوران بیشتر شہریوں نے بلدیہ کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تو صبح کے اوقات میں جو خاکروب صفائی کرتے ہیں اس کا وقت ہی غیر مناسب ہے کیونکہ عین سکول میں بچوں کے جانے کے وقت صفائی کی جا رہی ہوتی ہے اور جگہ جگہ سے آٹھائے گئے کوڑا کرکٹ کو مخصوص جگہوں پر پھینکنے کا عمل ہو رہا ہتا ہے سکول روڈ پر گرلز ہائی سکول کے پاس بلدیہ کے دفتر کے عین سامنے لگا سب سے برا ڈھیر بری طرح تعفن پھیلاتا ہے جبکہ کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اول تو دن کے کسی وقت یہاں سے ٹریکٹر ٹرالی یہ کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہیں تو ساتھ ہی شہریوں بعض شہریوں سمیت بلدیہ کے اپنے خاکروب دوبارہ اس جگہ کوڑا پھینکنا بھی شروع کر دیتے ہیں یوں محضوص جگہوں سے صرف صفائی صرف تھوڑی دیر تک ہی رہتی ہے تقریبا چوبیس گھنٹے کوڑا پڑا ہی دکھائی دیتا ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بار شہر کے کسی بھی جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بعد رات تک وہاں کسی کو کوڑا دوبارہ گرانے کی اجازت نہیں ہونے چاہئے ایسا لگتا ہے جیسے بلدیہ کا شہر سے کوئی واسط نہیں صرف ایک روزانہ کے عمل کو پورا کیا جاتا ہے لیکن بہتری کیسے لانی ہے اس کا کہیں دور دور تک نام و نشان تک دکھائی نہیں دیتا شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بلدیہ کی کرسی کے تبادلو ں کو سیاسی ایڈجسٹمنٹ کو لے کر بھاگ دوڑ نے بلدیہ کے کاکردگی کا جنازہ ہی نکال دیا ہے شہریوں نے ارباب احتیارات سے اپیل کی ہے کہ خدارا شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدمات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں