وزیر اعظم کا دورہ بھمبر ، عرصے بعد شہر کی بجلی گھنٹوں بند ، شہریوں کا گرمی سے برا حال

اتوار 15 ستمبر 2019 14:45

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کا دورہ بھمبر ، عرصے بعد شہر کی بجلی گھنٹوں بند ، شہریوں کا گرمی سے برا حال ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ایک روزہ دورہ پر بھمبر آئے جو تھصیل سماہنی کے گاوں درہال گگاں میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے سابق امیدوار اسمبلی راجہ رزاق مرحوم کی سالانہ برسی میں شریک ہوئے تھیء اس موقع پربھمبر شہر کی بجلی صبح سے ہے بند ہو گئی جو گھنٹوں بند رہی جبکہ شہر میں کافی عرصہ سے ان دنوں بجلی بند نہیں کی جا رہی ہے لیکن شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ساتھ یہ کیا ہوا کہ عام دنوں میں تو بجلی بند نہیں ہوتی اور آج جب کہ ریاست کا وزیر اعظم بھمبر ضلع میں آیا ہے تو شہر میںگھنٹوں غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ ہماری سمجھ سے بالا ترہے جبکہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہریوں کا برا ھال ہو کر رہ گیا ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں