ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

پوری پاکستانی ،کشمیری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،مظلوم کشمیری قوم کی مدد کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،بھارتی وزیراعظم دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا نمائندہ ہے ،بھارت مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرے ورنہ ایل او سی روند ڈالیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

اتوار 15 ستمبر 2019 18:45

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر ریاست کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آزاد کشمیر میں بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے،پوری پاکستانی ،کشمیری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،مظلوم کشمیری قوم کی مدد کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،بھارتی وزیراعظم دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا نمائندہ ہے ،بھارت مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم کرے ورنہ ایل او سی روند ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ایک روزہ دورے پر بھمبر پہنچے جہاں کسگمہ کے مقام پر ن لیگ ضلع بھمبر کی قیادت,کارکنان ,اہل علاقہ,عوام کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا.وزیر اعظم عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی.وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے ریاست کی طرف دیکھا تو آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے ,ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے ,پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہی.بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں.ایل او سی پر لاکھوں کشمیریوں اور مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گی.وزیر اعظم نے ریاست بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے ایل او سی عبور کرنے کا عندیہ دے دیا.انہوں نے کہاکہ اسلام مظلوموں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہی.بیس کیمپ سے بھارت کے خلاف بڑی تحریک شروع کی جائے گی.وزیر اعظم کسگمہ سے جب جنڈالہ ایل او سی کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں مختلف مقامات پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیاگیا,جنڈالہ ایل او سی پربھارت مخالف ایک بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی دہشت گرد معصوم افراد کو شہید کررہے ہیں.مودی جنوبی ایشیا کے اندر دوسرا ہٹلر ہی.مودی آر ایس ایس کا سربراہ ہی,آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہی.مقبوضہ وادی سے کرفیوہٹایاجائی.وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک ,ادویات کی سپلائی بحال کی جائی.منحوس خونی لکیر کو کھینج پھینکیں گے سری نگر کے اندر پاکستانی جھنڈا لہرائیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں کشمیر ایشوپر متحد ہیں.بھارت مظالم بند کرے ورنہ ایل او سی روند دیں گی.لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگوں کی بھاری ذمہ داری ہے اللہ تعالی کہتے ہیں تم کیوں نہیں جہاد کرتے آزاد کشمیر کے عوام، اکیس کروڑ شہری اورمسلح افواج پاکستان کشمیریوں کے محافظ ہیں جہاد کا اعلان حکمرانوں نے کرنا ہے وقت آنے والا ہے اپنے آپ کو تیار رکھیں آج ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں قربانیاں دے رہے ہیں تاریخ کے اندر اس کی مثال نہیں ملتی جو قربانیاں کشمیری دے رہے اس کا نتیجہ نکلنا ہے اور اس میں ہمیں کشمیریوں کے خون کے ساتھ خون شامل کرنا ہو گا کشمیریوں نہتے پتھر اٹھا کر بندوق کا مقابلہ کر رہے ہیں ,کشمیری اس وقت ذلت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جنونی آر ایس ایس خون کی ہولی کھیل رہی ہی,جنونی مودی دوسرا ہٹلر ہے مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں وہ خطہ کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہی,اس منحوس لکیر کو کھرچنا ہے سیرنگر کے اندر پرچم لہرائیں گی.وزیر اعظم نے جنڈالہ تا پیر گلی روڈ,جنڈالہ تا کسگمہ روڈ پختہ کرنے کااعلان کیا. ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی نے اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا .وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدراس موقع پر درہال گگاں میں مرحوم ن لیگی راہنما راجہ رزاق خان کی سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئی,مرحوم کی درجات بلندی کی دعا اور انکی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر وزیر حکومت سید شوکت حسین شاہ,ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام احمد ربانی سمیت مقامی قیادت,کارکنان اور افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں