ْضلعی انتظامیہ بھمبر,تمام ضلعی ادارے مکمل طورپر متاثرین زلزلہ کی مدد کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر بھمبر

بدھ 25 ستمبر 2019 13:30

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) میرپورزلز لہ زدگان کی مدد کے لیے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے تمام ضلعی آفیسران،سرکاری،غیر سرکاری اداروں،عوام،سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدد کرنے کی ہدایت کر دی،ضلع بھر میں تمام تعلیمی اداری, سرکاری،غیر سرکاری سکول،کالجز،یونیورسٹیز25 اور 26 ستمبر کو بند رکھنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق میرپور میں منگل کے روز آنے والے زلزلے سے تباہ کاریوں کے بعد ضلعی انتظامیہ بھمبر,تمام ضلعی ادارے مکمل طورپر متاثرین زلزلہ کی مدد کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود خان خود تمام تر ریسکیو ،آپر یشن کی نگرانی اور مدد فراہم کرتے رہے،ایس پی،ڈی ایس پی،ایم ایس ڈاکٹر محبوب،ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین،ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر سمیت تمام اداروں کے افسران ونمائندگا ن مدد کے لیے موجود رہے،اس موقع پر یسکیو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ جاوید،سول ڈیفنس نے اپنا تمام تر عملہ میر پور زلز لہ زدگان کی مدد کے لیے روانہ کیا،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری ادویات،خوراک،خون عطیات کے ساتھ مد د فراہم کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بھمبر نے تعلیمی اداروں میں 2 روز چھٹی کا اعلان کر دیا،ضلع بھمبر کے تمام تعلیمی اداروں کو 25اور,26 ستمبر کے روز بند ادارے رکھنے کی ہدایت کی ہے،ڈپٹی کمشنر بھمبر سردارخالد محمود خان نے عوام الناس،تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس سانحے میں مدد کے لیے سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،قومی اتحاد،اتفا ق کاثبوت دیں،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر محترمہ بینش جرال,تحصیل دارحمادبشیر،پولیس،ریسکیو،تمام محکمہ جات ڈپٹی کمشنر سے رابطہ میں رہ کر متاثرین کی مد د کرتے رہے،میرپور زلزلہ زدگان کی راہنمائی کے لیے ڈپٹی کمشنر بھمبرنے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کی مد د کے ساتھ ساتھ رابطوں میں بھی معاونت فراہم.کررہی ہی-

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں