سینئر وزیر حکومت کا زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ ‘ بجلی تنصیبات کو فوری بحال کرنے کا حکم

تمام مسائل حل کریں گی.آفت زدہ علاقموں میں ایک ایک گھرکی خدمت کریں گے‘چوہدری طارق فاروق

جمعہ 4 اکتوبر 2019 13:50

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) سینئر وزیرحکومت و فزیکل پلاننگ آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے بھمبر میں طوفانی بارش کے باوجودزلزلہ زدہ, آفت زدہ قرار دئیے جانے والے علاقوں کا دورہ کیا.سکولز,سرکاری عمارات,مکانات کا جائزہ لیا,بجلی تنصیبات کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا.زلزلہ زدگان کے دکھ بانٹی,معززین علاقہ اور بزرگ حضرات سے ماضی میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں.تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر حکومت و فزیکل پلاننگ آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے حالیہ زلزلے کی صورتحال کے بعد امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا.کلری,کسگمہ پنجیڑی,دھماوا,چھنی ریکی,علی بیگ گردوارہ,تاریخی مقامات اور دیگر قصبہ جات کا دورہ کیا.

(جاری ہے)

معززین علاقہ,عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں.زلزلہ زدگان کے دکھوں کا مداواکرنے کا عزم کیا.انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ صحافی زلزلہ زدہ مسائل زدہ علاقوں کی نشاندہی کریں.حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہی.زلزلہ زدگان کے معاوضہ جات حکومت ادا کرے گی.عوامی وفود سے ملاقات میں کہاکہ تمام مسائل حل کریں گی.آفت زدہ علاقموں میں ایک ایک گھرکی خدمت کریں گی.سنئیر وزیر نے علاقہ کے بزرگ حضرات سے ماضی میں انکے علاقوں میں آنے والے زلزلوں کی تفصیلات معلوم کیں.انہوں نے کہاکہ قدرت کے سامنے سب بے بس ہیں لیکن آئندہ رہائشی مکانات کو زلزلے کے پیش نظر ماہرین سے مشورہ کر کے تعمیر کرنا چاہیی. سینئر وزیر کو کسگمہ,ٹبہ سوہاو,کلری,موہڑہ کماگڑی کے علاقہ مکینوں نے متاثرہ شاہرات اور بجلی تنصیبات کے حوالے سے بتایا,جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی جلد از جلد ان علاقوں میں بحالی کا کام مکمل کیاجائی.سینئروزیر نیٹبہ سوہاوہ میں جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی.ٹبہ سوہاوہ.مبشر مغل کی رہائش گاہ پر دورہ کیا,اور اہلخانہ سے ملاقات کی سینئر وزیر کے دورے کے دوران پرنسپل سٹاف آفسیرچوہدری ساجد حسین,حاجی مصفطی,حافظ اظہر حسین رضا,نائب تحصیل دار چوہدری عابدسمیت,سماجی شخصیت راجہ مختار,ڈاکٹر سہراب,و دیگر معززین علاقہ موجو دتھی-

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں