ستمبر کو ہونے والے زلزلے میں نقصان کا جائزہ‘ مجموعی طور پر سرکاری، غیر سرکاری متاثرہ عمارتوں کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 15:35

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنربھمبر سردار خالد محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات,جاری امدادی سرگرمیوں میں پیش رفت اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا گیا، ضلعی آفیسران نے بحالی کے کام اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کی- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود خان کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا جس میں 24 ستمبر کو ہونے والے زلزلہ نقصانات کا جائزہ لیا گیا ضلعی سطح پر ہونے والی اموات،زخمیوں کے حوالے سے رپورٹ سرکاری، نجی املا ک کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا، شاہرات، گلیاں،مال مویشی، بجلی تنصیبات، جنگلات زراعت سمیت دیگر محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے بتایاکہ محکمہ صحت کی دن رات کوششوں سے زلزلہ زدگان کی بھرپور مدد کی گئی ہی.، ایم ایس ڈاکٹر محبوب نے امدادی سرگرمیوں اور طبی امداد کے حوالے سے بتایا، اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ مجموعی طور پر سرکاری، غیر سرکاری متاثرہ عمارتوں کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر محترمہ بینش جرال نے زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ وہ تمام تر امدادی سرگرمیوں بحالی کے کام کی نگرانی کر رہی ہیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے مزید بتایا کہ ریلیف کیمپ،ادویات، سٹاف کی 100صد فراہمی کی گئی، محکمہ صحت نے دکھ کی گھڑی میں تمام تر توانائیاں وقف کی ہے ریسکیوکی ٹیموں نے بھرپور مدد کی، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ بھمبر کے تمام ادارے 24گھنٹے متاثرہ علاقوں میں فرائض سرانجام دیتے رہے، ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے کہا کہ تمام اداروں، انتظامیہ نے مثالی کام کیا ہے دکھ کی گھڑی میں اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا,جس پر حکومت آزاد کشمیرنے تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہی.,اے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ نے لائیوسٹاک کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ زمین داروں کی ہر ممکن مدد کی گئی ہی. ڈی او ایجوکیشن عبدالجمیل جنجوعہ نے بتایا کہ ان کے اسکاوٹس طلباء اور اساتذہ نے دن رات زلزلہ زدگان کی مدد کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ بینش جرال، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین، ایکسئین عمارات مظہرحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد آصف جمیل، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ، ڈی ای او عبدالجمیل جنجوعہ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، ڈی او نسواں راجہ جاوید اقبال، ایس ڈی او برقیات چوہدری عنصر اقبال، ضلعی آفیسر اطلاعات عدنان مختار محکمہ جنگلات کے رینج آفیسرجاویدنواز،BD کمانڈرمحمد یعقوب، اے ڈی ریسکیوراجہ جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے حوالے سے تفصیلارپورٹ دی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں