بھمبر میں فری تھیلیسیماسنٹر کا آغاز کردیا گیا

منگل 8 ستمبر 2020 15:45

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) بھمبر میں فری تھیلیسیماسنٹر کا آغاز کردیا گیا۔ گذشتہ روز بھمبر میں رحمٰن چلڈرن ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ،سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مخیر حضرات نے ادارے کی ممبر شب اور ہر طرح کی امداد کی یقینی دہانی کروائی صدر تنظیم بلڈ بنک جواد اشرف نے ادارے کے قیام سے لے کر اب تک کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی بلڈ بنک کا آغاز چار سال قبل عمل میں لایا گیا تھا جس نے ہر مشکل گھڑی کنٹرول لائن کے حالات کی خرابی کی صورت میں بلڈ مہیا کرتے رہے اور ہر قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہے تھیلیسیما سنٹر کا افتتاخی فتہ تھیلیسیما کے بچوں نے کاٹا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین ، ایس پی بھمبر عابد میر سمیت دیگر نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر عزیز چوہدری نے اپنا بلڈ عطیہ دیا اس موقع پر ڈی ایچ او بھمبر اقبال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت بھمبر ہر قسم کا فری تھیلیسیما سنٹر کا تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایس پی بھمبر نے کہا ہے کہ میں تاحیات ممبر شپ حاصل کی اور ملازمین کو بھی بلڈ ڈونیشن کرنے کی یقین دہانی کروائی سیاسی سماجی شخصیت رضوان انور نے 50 ہزار روپے ڈونٹیشن کرتے ہوئے کہا کہ میں تاحیات ممبر شپ لیے اور ہر ممکن فری سنٹر کے تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین ٹیپو نے اپنے خطاب میں کہا کہ فری سنٹر کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی طرف سے 20 ہزار ورپے کی ڈونیشن کی اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں