بھمبر، ٹرانسپورٹر چوہدری محمد نذیر انتقال کرگئے

اتوار 13 ستمبر 2020 14:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈی ایس پی چوہدری محمد شبیر کے بڑے بھائی، ٹرانسپورٹر چوہدری شکیل احمد کے سسر ، ٹرانسپورٹر چوہدری محمد انور کے کزن، فیصل نذیر ، عبدا للہ نذیر کے والد محترم المعروف ٹرانسپورٹر چوہدری محمد نذیر طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں سوکاسن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کو آبائی قبرستان سوکاسن میں سپر د خاک کردیا گیا۔ دریں اثناء آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر کشمیر پریس کلب چوہدری عزرم اقبال اور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم نے چوہدری محمد نذیر کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اخلاق اور اوصاف کے مالک تھے ا للہ تعالی انکی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں