بھارتی جنگی جنون سے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرہ ہے،خواجہ عامر رسول بٹ

پیر 14 ستمبر 2020 15:35

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ممبر ایگز یکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرفیو کو 14 ماہ سے اقوام عالم خامو ش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہی بھارتی جنگی جنون سے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرہ ہے انسانی حقو ق کے علمبردار وں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بھارت کے غیر آئینی اقدام کشمیر کو ٹکرووں میں تقسیم کرنا کشمیریوں کے انسانی حقوق ختم کرنا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انخراف ہے بھارت عالمی دہشت گرد ہے اسکی 9 لاکھ مسلح افواج کشمیر کے اندر بربریت و جارحیت اور انسانی حقوق کو پامال کردی ہیں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف لداخ کے عوام نے بھی احتجاج کیا جو اس بات کی غمازی ہے کہ کشمیر ی کسی صورت بھی تقسیم کشمیر کو قبول نہیں کریں گے

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں