ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار سے ممبر پریس فاؤنڈیشن خرم افضال پاشا نے دورہ مصر کے بعد ملاقات کی

اپنے تاثرات،سیاحت کے فروغ,عالمی سطح پر آزادکشمیر کی خوبصورتی اور بالخصوص بھمبر کی سیاحت کو اجاگرکرنے کے بارے تبادلہ خیال کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 14:29

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار سے ممبر پریس فاؤنڈیشن خرم افضال پاشا نے دورہ مصر کے بعد ملاقات کی
بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار سے ممبر پریس فاؤنڈیشن خرم افضال پاشا نے دورہ مصر کے بعد ملاقات کی، اپنے تاثرات،سیاحت کے فروغ,عالمی سطح پر آزادکشمیر کی خوبصورتی اور بالخصوص بھمبر کی سیاحت کو اجاگرکرنے کے بارے تبادلہ خیال کیا،ممبر پریس فاؤنڈیشن نے دورے کے بعد پیشکش کی کہ وہ سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتا ہے دورہ مصر میں انہوں نے کشمیرکی سیاحت ,حکومت آزادکشمیرکی عوامی خدمت ,کوروناوائرس میں بہتر حکمت عملی کو مصری میڈیا کے سامنے بھی اجاگر کیا.

(جاری ہے)

انکی تجاویز سننے کے بعد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار نے کہا کہ ضلع بھمبر میں صحافی خوش قسمت ہیں کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت اورسینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی خصوصی کاوشوں,وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس،سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی دلچسپی سے صحافیوں کامعیار زندگی بہتر ہوا فلاح وبہبود کے کام ہوئے،صحافیوں کے لیے بھمبر پریس کلب کی بہترین عمارت آزاد کشمیر بھرمیں منفرد عمارت ہے,پریس کلب عمارت کا افتتاح سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا،اسی طر ح صحافیوں کی فلاح وبہبود حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن طریقے سے کر رہی ہے،شعبہ سیاحت کے فروغ میں محکمہ اطلاعات بھمبر تعاون کرے گا،بھمبرخوبصورت اور تاریخی شہر ہے سیاحت کے فروغ سے معیشت بہتر ہوگی آج کے دورمیں صحافت ہماری ریاستی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہے ممبر پریس فاؤنڈیشن نے کہا کہ وہ فوٹو گرافی اور دیگر ذرائع ابلاغ سے سیاحت کے فروغ پریقین رکھتے ہیں اور اس حوالے سے بھمبر کے صحافیوں کے ساتھ مل کر سیاحتی فروغ میں کردار ادا کریں گے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں