سانحہ مستونگ ملک دشمن قوتوں کی پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے،چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سراج رئیسانی کی شہادت محب وطن لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار بھمبر کی ممتاز وکیل راہنماء چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا بلوچستان میں جس طرح ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف کھیل رہی ہیں سانحہ مستونگ بھی اسی کا حصہ ہے یہ واقعی پاکستان کیلئے ایک چیلنج ہے اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ حکمرانوں پر قرض ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہید سراج رائیسانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ کے شہدا کے خاندانوں کو مناسب اور ہر ممکن مالی اور اخلاقی مدد فراہم کی جائے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں