بلاول بھٹونے قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب میں بڑے سیاسی جفادروں کے چھکے چھڑا دئیے،راجہ پر ویز اشرف

بلاول بھٹو کے خطاب کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی سہراہا گیا ،خطاب

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

بلاول بھٹونے قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے خطاب میں بڑے سیاسی جفادروں کے چھکے چھڑا دئیے،راجہ پر ویز اشرف
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میںاپنے خطاب میں بڑے بڑے سیاسی جفادروں کے چھکے چھڑا دہئے ہیں انکے اس خطاب کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی سہراہا گیا ۔ہفتہ کو بانیاں اور کوٹھے جٹاں میں تین مختلف مقامات پر ہونے والے کرکٹ میچوں میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہوتے وھاں ہسپتال بند ہو جاتے ہماری حکومت نے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر سٹیڈیم تعمیر کئے اور کھیلوں کو فروغ دیا ۔

انہوں نے فائنل جیتنے والی ٹیموں کو انعامات بھی دئیے ۔راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ ہماری حکومت کے جانے کے بعد موجودہ حکومت نے ان تمام منصوبوں پر کام بند کر وادیا جس سے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں پر بڑا برا اثر پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بلا شبہ ایک عظیم لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نے اپنے اسمبلی کے پہلے خطاب میں یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی اس ملک میں حقیقی جمہوریت لا سکتی ہے۔

عمران خان اور شہباز شریف کی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی تقاریر کے مقابلے میں بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو پاکستان کے عوام نے زبردست الفاظ میں سہراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد پیپلزپارٹی پاکستان اور آزاد کشمیر میں اقتدار میں آہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نواز شریف نے عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے نون لیگ کو اقتدار دیا تھا آزاد کشمیر کی دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی آزاد کشمیر میں نئے انتخابات وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں