بھمبر ‘ 18سالہ نوجوان نے گھریلو رنجش پر خورد کو گولی مار کر زخمی کر دیا‘ تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی

اتوار 19 اگست 2018 16:30

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) بھمبر شہر میں 18سالہ نوجوان نے گھریلو رنجش پر پستول 30بور سے خود کو گولی مار لی ، گولی سینے پر دائیں طرف لگی ، شدید زخمی حالت میںہسپتال پہنچایا گیا طبی امداد کے بعد بعد کھاریاں منتقل کر دیا گیا ، پولیس کی بھائی نفری موقع پر پہنچ گئی ، تفشیش شروع ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کی تحصیل برنالہ کے علاقہ برالا چھپڑ کے رہائشی اسامہ ولد انعام الحق جسکی عمر 18سال ہے نے ہفتہ کی روز بعد دوپہر اپنے گھر میں پستول تیس بور سے اپنے آپکو گولی مار لی گولی سینے میں طرف لگی جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسکو فوری قریبی پرائیویٹ محمد دین ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ بعد ازاں اسے کھاریاں منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او چوہدری مہربان ، ایڈیشنل ایس ایچ او ارشد محمود ، تفتیشی ائے ایس آئی منظور حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا معائینہ کیا اوراور پستول کو قبضہ میں لے لیا پولیس نے مذید تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں