مسلم کانفرنس کے کارکن پاکستان کے استحقام اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اقبال انقلابی

مسلح افواج کی بہادری اور جرتوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو دفاع پاکستا ن اور استحکا م پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے،اخبار نویسوں سے گفتگو

پیر 27 اگست 2018 17:04

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) مجاہد اول سردا ر عبدالقیوم خان نے نیلہ بٹ کے مقام سے جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج مسلم کانفرنس اس مشن کے علم کو لیے آگئے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد اپنے اسلاف کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچائے گی مسلم کانفرنس کے کارکن پاکستان کے استحقام اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرس ضلع بھمبر کے کنوینئر اقبال انقلابی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں نیلہ بٹ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے یہ وہ تاریخی مقام ہے جہاں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے عسکری جدو جہد کا آغاز کرتے ہوئے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جس کے نتیجے میں یہ خطہ آزاد ہوا نوجوانو ں کو مجاہد اول کے کارناموں سے آگاہ کرنے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا ہم مسلح افواج کی بہادری اور جرتوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو دفاع پاکستا ن اور استحکا م پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مجاہد اول نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیا آج مقبوضہ کشمیر میں ہر موقع پر کشمیر ی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں آزادی کی شمع جو مجاہد اول نے روشن کی مسلم کانفرس کے کارکن صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں روشن رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں