لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ڈیری فارمرز کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہے، ایمر جنسی سروسز میں بہتری کیلئے اقدامات کرینگے،

ڈاکٹر طالب حسین مغل ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ / ویٹرنری سروسزکا ورکشاپ سے خطاب

منگل 18 ستمبر 2018 17:01

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیری فارمرز کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں ایمر جنسی سروسز میں بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طالب حسین مغل ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ / ویٹرنری سروسز نے بھمبر میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ ڈیری فارمر کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل کے احتتام پر بھمبر کے ڈیری فارمرز سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے شرکاء ورکشاپ کو بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سینئر وزیر وزیر لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق کی حصوصی ہدایت سیکرٹری حکومت ڈاکٹر شہلہ وقار اور ناظم اعلی لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کی سربراہی میں آزاد کشمیر کے مویشی پال حضرات ک خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے قبل ازیں مقامی ہوٹل میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام ڈیری فارمرز کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ورکشاپ میں بھمبر کے ویٹرنری فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈیری فارمرز نے گروپ ڈسکیشن کے ذریعے اپنے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز مرتب کیں ڈیری فارمرز کی نمائندگی کرتے ہوئے زاہد حسین وقاص اشرف محمد صابر حسین محمد شفیق راجہ عمر چوہدری محمد رفیع نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ڈیری فارمرز نے شیڈیول کے مطابق ویکسین کو یقینی بنانے مصنوعی نسل کشی کیلئے سیمن کا معیار بہتر کرنے گائے کے دودھ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے غیر معیاری دودھ کی فروخت سائیلج کی تیاری کیلئے فارمرز کی مدد لیبارٹری کی فعالیت اور ایمر جنسی سروسز بہتر کرنے کے مطالبات پیش کیے ناظم اینیمل ہیلتھ ویٹرنری سروسز نے جملہ مسائل کے حل کیلئے ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی انہوں نے فارمرز پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی طرز پر ایمرجنسی سروسز کی سہولت لائیو سٹاک میں شروع کرنے کے حوالے سے جناب سینئر وزیر سے بھی گزارش کریں تقریب کے میزبان ڈاکٹر خالد قیوم بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ /ویٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے ورکشاپ میں شرکت پر ڈیری فارمرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ورکشاپ میں ڈیری فارمرز کی بھرپور دلچسپی اس امر کا واضع ثبوت ہے کہ بھمبر کے ڈیری فارمر زمیں آگاہی و شعور موجود ہے انہوں نے فارمرز کو یقین دلایا کہ محکمہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے تقریب میں ڈاکٹر محمد ایوب ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ افیسر کے علاوہ ضلع کے ویٹرنری افسران ڈاکٹر محمد انصر ،ڈاکٹر عقیل افضل۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد عدنان ۔ڈاکٹر محمود سبحانی ،ڈاکٹر مدثر عزیز ،ڈاکٹر مبشر عدیل ،نے بھی شرکت کی ورکشاپ کے دوران ڈیری فارمرز کی معاو نت و راہنمائی کی ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں