وزیر حکومت کرنل (ر)وقار احمد نور تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں،راجہ محمد عاطف

برنالہ میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیر حکومت کرنل (ر)وقار احمد نور تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں حلقہ برنالہ میں ان کی ڈھائی سالہ کارکردگی گذشتہ 65سال پر بھاری ہے آج برنالہ میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا حلقہ برنالہ میں سڑکو ں کا جال اور تعمیر و ترقی کے منصوبے وقار احمد نور کے تعمیری ذہن کی عکاسی کرتے ہیں یونین کونسل ملوٹ میں کڈھالہ سے لکڑ منڈی روڈ کی مرمت کشادگی اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے کس بھینساں روڈ کی پختگی اور دیگر تعمیرارتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس پر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کرنل (ر)وقار احمد نور کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نوجوان متحرک راہنماء راجہ محمد عاطف خان نے ملوٹ میں آئے مختلف عوامی وفودسے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقہ برنالہ بلخصوص یونین کونسل ملوٹ کو جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا لیکن اب لوگ با شعور ہو چکے ہیں وہ تعمیر و ترقی کے وژن و اہمیت کو سمجھتے ہیں گذشتہ الیکشن میں برنالہ کی عوام نے جس شعور کا مظاہرہ کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج وزیر حکومت کرنل (ر)وقار احمد نور نے برنالہ سے تھانے کچہری کی سیاست کاخاتمہ کر دیا ہے اور یہ بات کچھ بے روزگاروں کو ہضم نہیں ہو رہی اور بلا وجہ میرٹ اور انصاف کے قیام اور مثبت تعمیراتی کاموں پر تنقید کرتے ہیں لیکن برنالہ کی عوام با شعور اور زیرک ہیںانہیں زمین پر کام نظر آ رہے ہیں اب وہ کسی سازش کا شکار نہیں ہو ں گے اور وزیر حکومت کرنل (ر)وقار احمد نور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر امدہ انتخابات میں الیکشن جیت کر برنالہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں