مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے 10کشمیریوں کی شہادت، صحافیوں اور خواتین سمیت 50افراد کو زخمی کرنے کے خلاف احتجاجی مارچ

پیر 22 اکتوبر 2018 17:21

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے 10کشمیریوں کی شہادت صحافیوں خواتین سمیت 50افراد کو زخمی کرنے کے خلاف بھمبر میںڈپٹی کمشنر کے زیر قیادت احتجاجی مارچ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں طلباء سول سوسائٹی وکلاء ضلعی افسران اساتذہ محکمہ صحت محکمہ مال سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میںبھارتی دہشتگردی کو فل فور روکا جائے سوموار کی صبح ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان کی سربراہی میںضلع بھر کے سرکاری ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا احتجاج میں وکلاء طلباء اساتذہ تحصیلدار آفس محکمہ صحت محکمہ مال بلدیہ اور ضلع کونسل کے ملازمین سمیت تمام محکموں کے ملازمین اور سول سوسائٹی شریک ہوئی اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی مظالم و بربریت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور شدید نعرے بازی کی احتجاجی ریلی ڈی سی آفس میں پہنچی جہاں ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا احتجا ج ریکارڈ کروایا

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں