بھمبر ‘ساری عمر ان ملازمین نے سرکاری نوکری کی اور جب وہ ریٹائر ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ حکومت اور محکمہ نے ناروا سلوک اپنا لیا

حکومت چھوٹے ملازمین کی پنشن کو بھی نارمل طریقہ میں شامل کرتے ہوئے ہر مہینہ پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے

بدھ 14 نومبر 2018 13:43

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) حکومت آزاد کشمیر کا ساری عمر نوکری کرنے والے بلدیہ ملازمین کی پنشن کے حوالے سے نارواسلوک روا رکھنا سراسر زیادتی ہے ، دیگر محکمہ جات کی طرح ان ملازمین کی پنشن کا معاملہ نارمل میزانیہ میں کرتے ہوئے انہیں ان کا فوری حق دیا جائے تاکہ ان ملازمین میں پائی جانے والی پے چینی دور ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار محتلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان میں مسلم لیگ نون کے رہنما حاجی چوہدری ظفر اقبال برسالوی ، المصطفی سوسائٹی آزاد کشمیر کے سابق رہنما یاسر نذیر ، جموں و کشمیرپیپلز پارٹی کے سابق رہنما سید جاوید کاظمی اور دیگر نے کہا کہ بلدیہ بھمبر میں کام کرنے والے ملازمین نے دیگر سرکاری محکمہ جات کی طرح اپنی نوکریاں بھرپور اور جانفشانی سے انجام دیں ہیں جن میں سے بعض اللہ کو بھی پیارے ہو چکے ہیں ساری عمر ان ملازمین نے سرکاری نوکری کی اور جب وہ ریٹائر ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ حکومت اور محکمہ نے ناروا سلوک اپنا لیا ہے مہینوں تک ان ملازمین کو ان کا حق پنشن کی صورت میں ادا نہیں کیا جاتا جو کہ سراسر زیادتی ہے کیونکہ یہ ملازمین بھی اپنا حق لینا چاہتے ہیں لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر ان کوذلیل کیا جاتا ہے تین ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن ان کو پنشن نہیں مل سکی جو کہ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر محکموں کی طرح ان چھوٹے ملازمین کی پنشن کو بھی نارمل طریقہ میں شامل کرتے ہوئے ہر مہینہ پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں