کرتار پور راہداری کھولنے سے سے دو طرفہ تعلقات بہتر ہوں گے،چوہدری حیدر علی کاشر

وزیراعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلہ نے ملکی ساکھ کو دنیا میں بہتر بنایا ہے

جمعرات 29 نومبر 2018 17:44

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پی ٹی آئی یوتھ آزادکشمیر کے مرکزی سنیئر نائب صدر سابق چیئرمین چوہدری حیدر علی کاشر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کرکے ملک کی ساکھ عالمی دنیا کی نظر میں بہتر بنایا ہے کرتار پور راہداری کھولنے سے سے دو طرفہ تعلقات بہتر ہوں گے عمران خان کے بیرون ممالک دوروں سے ملکی حیثیت بہتر ہوگی ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی عوام دوست اور ملک کی بہتر استحکام کی سیاست کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی زیر قیادت پی ٹی آئی خطہ کے عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات میں گھپلوں کرپشن کمیشن خوری اور غیر ضروری قسم کے ترقیاتی منصوبوں کا نوٹس لے کر انکوائری کرے اور مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جن منصوبوں کا براہ راست عوام کے بہتری کے ساتھ تعلق نہیں وہ بند کئے جائیں اور کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں