بھمبر ‘میڈیا کی خبروں پر محکمہ واٹر سپلائی آخر حرکت میں آگیا ، عرصہ سے ٹوٹی لائن مرمت کر دی

بدھ 20 فروری 2019 15:05

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) میڈیا کی خبروں پر محکمہ واٹر سپلائی آخر حرکت میں آگیا ، عرصہ سے ٹوٹی لائن مرمت کر دی ، تفصیلات کے مطابق سکول روڈ پر یو این آفس کے سامنے پانی کی مین لائن جو عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اس جگہ سے تھوڑی ہی دور محکمہ کا اپنا دفتر بھی ہے جہاں سے محکمہ کے اہلکار ان سمیت آفیسر روزانہ اس جگہ سے گزرتے تھی لیکن کسی نے اس بات پر کوئی توجہ نہ دی جس پر میڈیا نے اس بات کو حکام بالا تک کئی بار پہنچایا تو آخر کار محکمہ نیند سے بیدار ہو گیا اور گزشتہ روز اس ٹوٹی لائن کی مرمت کر ہی دی جس پرشہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کو پانی کے حوالے سے کبھی غفلت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پانی کا اللہ نے بھی حساب لینا ہے ضروری نہیں کہ میڈیا ہی ہر بات کو نمایاں کرے تو اس پر ایکشن ہو محکمہ جات کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ مسائل کے حل میں فوری کردار اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں