بھمبر میں پرائیوٹ گاڑیوں کے شیشے کالے اور جدید پولیس فلیشر لگانے کا رواج عام ہو گیا

بدھ 20 فروری 2019 15:05

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) بھمبر میں پرائیوٹ گاڑیوں کے شیشے کالے اور جدید پولیس فلیشر لگانے کا رواج عام ہو گیا ، ہر دوسری گاڑی کے شیشے کالے اور پولیس فلیشر چلتانظر آنے لگے ، کرائم میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہونے لگا ، نئے ایس ایس پی بھمبر کو فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی اقدام کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور گردوانوح میں حالیہ کچھ عرصہ سے پرا ئیو یٹ گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کا رواج دن بدن تیز ہوتا جا رہاہے شہر میں آنے جانے والے تقریبا ہر دوسری گاڑی جس میں سوزکی مہران سے لے کر پراڈو تک کے شیشے کالے دکھائی دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ کون سی گاڑی میں کون ہے اور یہ کس کی گاڑی ہے اور اسے کون چلا رہاہے اور کون کون اس میں بیٹھا ہے جس جگہ بھی دیکھیں تو شہریوں کی جانب سے قانون شکنی سرعام کی جا رہی ہے ٹریفک پولیس کا کام غیر قانونی اقدام کو روکنا ہے نہ کہ صرف ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو تنگ کرنا ہے شہریوں کی جانب سے یہ شکایت عام ہے کہ تمام سڑکوں پر آج کل ٹریفک پولیس ناکے لگائے دکھائی دیتی ہے جس میں صرف موٹر سائیکل سواروں جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوتا انہیں ہی چالان کیا جاتا ہے باقی بے شک کسی کے پاس کاغذات اور لائسنس نہ ہو ں کوئی نہیں پوچھتا اور نہہی کسی گاڑی کو رکا جاتا ہے تمام روٹس پر آج بھی ہائی ایس کی چھتوں سمیت پیچھے مسافروں کو لٹکا کر لے جایا جاتا ہے انہیں کہیں کوئی نہیں روکتا ایسا لگتا ہے جیسے قانون صرف موٹر سائیکلوں کے لئے بنا ہے شہریوں نے بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی مرزا زاہد حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس غیر قانونی اقدام کو ختم کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں