شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا ایکشن ‘دکانداروں‘ بیکریوں اور جنرل سٹور مالکان کو جرمانے

بدھ 13 مارچ 2019 14:33

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے صفائی کے ناقص انتظامات,قیمتوں میں اضافہ کرکے اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں,بیکریوں,جنرل سٹورز کے مالکان کو جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھمبر محترمہ بینش جرال نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوِئے پولیس,فوڈ,صحت اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے فوری طور پر شہر کی بیکریوں,ہوٹلز,جنزل سٹورز پرچھاپے ماری,میرپور چوک گورمے بیکری پر عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سر ڈھانپ کرکھانے پینے کی اشیاء فروخت کریں,میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرنے والے عملی,مالکان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی,گورمے بیکری سے دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئی.,سماہنی روڈ پر ناقص صفائی انتظامات پر ڈسکاؤنٹ سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا,اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے محمکہ خوراک,صحت پولیس سمیت دیگر محکمہ جات کو ہدایات کیں کہ پرائس کنٹرول,کوالٹی اور صفائی کے انتظامات پر نظر رکھی جائے تاکہ شہریوں کومعیاری اشیاء خورد و نوش مناسب ریٹ پر مہیا ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں