بھمبر میں ہونے والی این ٹی ایس ٹیسٹ میں ٹاپر بچیوں کو لولی پاپ ، پریشر یا پھر ڈیل کے بعد پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا

کیس کرنے کے لئے ہر متاثرہ بچی سے تقریبا 10ہزار روپے بھی لینے کا انکشاف، بچیوں کے صحافیوں کے سامنے ڈبے الفاظ میں اقرار کر لیا

بدھ 15 مئی 2019 19:15

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) بھمبر میں ہونے والی این ٹی ایس ٹیسٹ میں ٹاپر بچیوں کو لولی پاپ ، پریشر یا پھر ڈیل کے بعد پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا ، بچیاں پریشان ، کیس واپس لینے کے لئے بھی ان بچیوں پر بھرپور پریشر ڈال دیا گیا ، کیس کرنے کے لئے ہر متاثرہ بچی سے تقریبا 10ہزار روپے بھی لینے کا انکشاف، بچیوں کے صحافیوں کے سامنے ڈبے الفاظ میں اقرار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ پر آنے والی چند بچیوں کو لسٹ میں ردو بدل کرتے ہوئے ان کو پسند و ناپسند کی بنیاد پر ان کی حق تلفی کر دی گئی جبکہ ان کی جگہ دوسری بچیوں کو لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا جس پر ان بچیوں نے اپنا حق لینے کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جبکہ محکمہ تعلیم کے ایک نام نہاد لیڈر نے ان بچیوں سے عدالت میں کیس کروانے کے لئے فی بچی ہزاروں روپے بھی اکھٹے کئے ہیں لیکن اب اس کیس کو واپس لینے کے لئے ان بچیوں پر پریشر ڈالا جا رہا ہے جس کا ان بچیوں نے ڈبے الفاظ میں صحافیوں سے اظہار بھی کر دیا ہے گزشتہ روز اس وقت اس کیس کے حوالے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ان متاثرہ بچیوں نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کا وقت دیا جبکہ عین وقت پر چند بچیوں نے آکر پریس کانفرنس کرنے سے صاف انکار کر دیا جن کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیل ہو گئی ہے چند ذمہ داران نے ہمیں ہمارا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم کیس بھی واپس لے رہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان متاثرہ بچیوں کو صرف لولی پاپ دیا گیا ہے کوئی کوئی ڈیل یا پھر ان بچیوں کے والدین پر پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں